پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کاسٹیک ہولڈرزکے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین وجمہوریہ تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل انجینئر سید محمود ،ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر،ایڈیشنل کلکٹرٹرانزٹ ٹریڈامانت اللہ، اے سی ٹرانزٹ ٹریڈمحمد طیب،اے سی کسٹمزکرنل عزیز خٹک اوردیگرنے شرکت ک جائنٹ چیمبر کے نائب صدر ضیاءالحق سرحدی نے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین انجینئر سید محمود نے طورخم بارڈرپردرپیش مسائل پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہم آہنگ اور مستقل تجارتی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے تجارتی حجم میں کمی آئی ہے اقتصادی اور تجارتی پالیسی خاص طور پر قریبی پڑوسیوں کے ساتھ کسی بھی ملک میں سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ، طویل مدتی اور پائیدار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موثرسرمایہ کاری اورتجارتی صلاحیت کے باعث پاکستان ہمسایہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات سے محروم نہیں ہوگا اجلاس میں شرکاءنے کے پی بارڈر کراسنگ سے متعلق تمام مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *