صدر وویمن چیمبر آف کامرس سیالکوٹ ڈاکٹر مریم خواجہ نے اسٹیٹ لائف آف پاکستان کی جانب سے قائم کئے جانے والے پاکستان کے پہلے وویمن ایمپاورمنٹس سنٹر کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب سیالکوٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔
سینئرنائب صدرایوان صنعت و تجارت برائے خواتین سیالکوٹ گلزیب وقاص اعوان، مدیحہ فیصل، نادیہ قیصر ، عندلیب کنول، سعدیہ عمر، شوال شاہین، شاہینہ مشتاق میر اور محمد نویدزونل ہیڈ اسٹیٹ لائف طارق محمود ، کواآرڈینیٹر مدثر مشتاق، سیلز منیجر سونیا کومل اور ایریامنیجر بینش گل کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے سے ورکنگ وویمن نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔