ایڈووکیٹ لبنیٰ تبسم ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی لیگل اینڈ ایڈ کی چیئرپرسن مقرر ہو گئیں۔ ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی صدر ڈاکٹر مریم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لبنیٰ تبسم ویمن چیمبر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔
اس موقع پر لبنیٰ ایڈووکیٹ تبسم نے کہا کہ پہلے بھی ویمن چیمبر آف کامرس کی خواتین کو درپیش مسائل اور ان کی رہنما ئی میں ہمہ وقت کوشاں ہوں اورآئندہ بھی ویمن چیمبر کی خواتین کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کی صدر نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے خواتین ممبران کے مسائل کو فی الفور حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔