چیئرمین پاکستان انڈسڑیل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ا یشنز فرنٹ (پیاف)فہیم الرحمان سہگل نے سینئروائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری اور وائس چیئرمین پیاف راجہ عدیل اشفاق کے ہمراہ تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پالیسی سازی میں پیاف کے نمائندوں کو شامل کرے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاشی پالیسیاںاز سر نو مرتب کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں نے ہر شعبے کومتاثر کیاہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی خام مال بہت مہنگا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام حکومت کو مسائل سے آگاہ کرنا اور تجاویز دینا ہے اس پر عمل کروانا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ قریب ہے اس وقت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

فہیم الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی مشاورت سے روڈ میپ بنائیں گے اور تمام مسائل کو حل کروائیں گے،کاروبار میں آسانی اور پیداواری لاگت میں کمی پر خصوصی طور پر کام کریں گے چونکہ پچھلے دو سالوں میں کوویڈ وبا کی وجہ سے ملکی معیشت بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے اور معیشت میں بہتری لانے کے لئے حکومت جلد سے جلد مشاورت کے عمل کو تیز کر ے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *