پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھا ئوکے بعد بدھ کو مندی کا شکار ہو گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 42500پوائنٹس سے گھٹ کر42400پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 8ارب روپے ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب52.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 67.81پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42525.95پوائنٹس سے گھٹ کر42458.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29004.11پوائنٹس سے کم ہو کر28967.65پوائنٹس ہو گیا جبکہ 2.87پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16255.80پوائنٹس سے بڑھ کر16258.67پوائنٹس پر جا پہنچا ۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب87کروڑ28لاکھ5ہزار239روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب59ارب 23کروڑ 45لاکھ73ہزار 756روپے سے کم ہو کر70کھرب50ارب36کروڑ17لاکھ68ہزار517روپے رہ گیا ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو8ارب روپے مالیت کے 26کروڑ60لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 9ارب روپے مالیت کی30کروڑ5لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ روز مجموعی طور پر336کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،176میں کمی اور27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری2کروڑ38لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ31لاکھ ،سینر جیکو پاک 1کروڑ67لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ17لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کرو 14لاکھ حصص کے سودے سے سرفہرست رہے ۔
قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے نیسلے پاکستا ن کے بھا میں20.08روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5900.08روپے ہو گئی اسی طرح 56.98روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بڑھ کر955.98روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھا میں106.67روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2118.33روپے ہو گئی اسی طرح 88.90روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1110.10روپے پر آ گئی ۔