محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول نے کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ پودوں کی تعداد22 سے25ہزار رکھنے کیلئے کھیتوں کے فوری معائنہ اور ناغے پرکرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کپاس کے کاشتکار سفارش کردہ 22سے 25ہزا رفی ایکڑ پودوں کی تعدادکیلئے جن کھیتوں میں ناغے زیادہ ہوں وہاں خشک مٹی ہٹا کر زمین کو نرم کرکے ناغوں کو پر کریں اور چھدرائی کے دوران مختلف اقسام کو مدنظر رکھ کر پودے سے پودے کا فاصلہ 6سے 9انچ رکھیں اورکمزور، وائرس وکیڑوں سے متاثرہ پودے نکال دیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن چوہدری عامر رسول نے اے پی پی کو بتایا کہ کپاس سروے رپورٹ فیصل آباد ڈویژن کے مطابق فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں کپاس کی فصل بڑھوتری کی صورت حال تسلی بخش ہے تاہم کچھ مقامات پر سفید مکھی، تھرپس، ڈسکی کاٹن بگ اور لشکری سنڈی کا معمولی حملہ نوٹ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرم اور خشک موسم میں ان کیڑوں کے حملہ میں اضافہ ہوسکتاہے لہٰذا کاشتکار فیصل کپاس کی ہفتہ میں2بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں محکمہ زراعت کے مشورہ سے زہروں کا فوری استعمال یقینی بنائیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *