ماہرین زراعت نے چارہ جات کے کاشتکاروں کو چیری کی فی ایکڑ کاشت کے لئے 32کلوگرام بیج استعمال کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ چیری کی کاشت کے لئے بھاری میرازمین کا انتخاب کیاجائے جہاں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام ہوتاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوارکا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ چیری کی اچھی فصل حاصل کرنے کے لئے زمین کی تیاری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہذاپارہ جات کے کاشتکار چیری کی فصل کاشت کرنے سے قبل تین سے چار مرتبہ ہل وسہاگہ چلاکرزمین کو نرم اور بھربھراکرلیں۔

انہوں نے کہا کہ چیری کی ترقی دادہ اقام جے ایس 2003‘ ہیگاری‘جے ایس 26‘چکوال جوار‘ جوار 2011کی کاشت سے زیادہ سے زیادہ پیداوارکا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوبرکی گلی سڑی کھاد بھی بمپرکراپ دینے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصلات ربیع وخریف کی کاشت سے قبل کھادوں کے استعمال کے لئے زمین کا تجزیہ ضرور کروائیں اور ماہرین کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال کیاجائے۔؂

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.