پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر عبور کر گئی ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ67.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 410.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 41730.16پوائنٹس سے بڑھ کر42140.76پوائنٹس ہو گیا اسی طرح162.94پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15937.89پوائنٹس سے بڑھ کر16100.83پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28504.16پوائنٹس سے بڑھ کر28767.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب 39لاکھ54ہزار358روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب38ارب46کروڑ81لاکھ26ہزار73روپے سے بڑھ کر70کھرب2ارب47کروڑ20لاکھ80ہزار431روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ29لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشت ہ روز مجموعی طور پر 353کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،95میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے سینرجیکو پاک3کروڑ19لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ76لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ71لاکھ ،آئل بوائے انرجی 1کروڑ23لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز1کروڑ6لاکھ حصص کے سودے سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں 121.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2021.25روپے ہو گئی اسی طرح1800.00روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت25800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں12.27روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر891.50روپے ہو گئی اسی طرح595.00روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت گھٹ کر9900.00روپے پر آ گئی ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *