رواں مالی سال کے دوران ملک میں 2329.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جولائی تا مئی 2021-22 کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا ہے جبکہ ہالینڈ دوسرا اور امریکہ تیسرا بڑا ملک رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 547.2 ملین ڈالر رہا ہے۔ اسی طرح ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے اس عرصہ کے دوران 283.4 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ امریکہ کی پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 248.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی 149.4 ملین ڈالر رہی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی 2021-22 میں سوئٹزرلینڈ کے سرمایہ کاروں کی ملک میں 136.6 ملین ڈالر جبکہ دیگر مختلف ممالک سے کی جانے والی متفرق سرمایہ کاری کا حجم 117.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *