دیوان سیمنٹ لمیٹڈ (ڈی سی ایل) کے خالص خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 71.24 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران ڈی سی ایل کا بعد از ٹیکس خسارہ 65 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کو 226 ملین روپے خالص خسارہ ہوا تھا۔

 

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کے خالص خسارہ میں 161 ملین روپے یعنی 71 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خالص خسارہ میں کمی کے نتیجہ میں کمپنی کا فی حصص خسارہ بھی اس عرصہ میں 0.47 روپے کے مقابلہ میں 0.13 روپے فی حصص تک کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2021 میں ڈی سی ایل کو 288 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہواتھا اور اس دوران فی حصص خسارہ 0.59 روپے رہاتھا تاہم دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2021 کے دوران دیوان سیمنٹ لمیٹڈ کو 131 ملین روپے خالص نفع ہوا اور اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.27 روپے رہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2022 کے دوران ڈی سی ایل کی بعد از ٹیکس آمدن 92 ملین روپے جبکہ فی حصص آمدنی 0.19 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.