بلوچستان میں زرعی قرضوں کی فراہمی میں رواں مالی سال کے دوران73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ایگری کلچرل کریڈٹ ایڈوئزری کمیٹی ( اے سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 1.059 کھرب روپے کے قرضے جاری کئےگئے ہیں جبکہ جاری مالی سال کےلئے شعبہ کوقرضوں کی فراہمی کا ہدف 1.7 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جون تا اپریل کے دوران بلوچستان میں زرعی قرضہ جات کی فراہمی میں 73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح گلگت بلتستان میں بھی زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 55 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے جبکہ آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں 43 فیصد زیادہ قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں ۔ اے سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 23 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 17 فیصدزیادہ رہی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.