تیسویں دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 66049 گاڑیاں چیک کی گئیں

ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران تیسویں دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 66049 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 17136 حیدرآباد میں 22104 اور سکھر میں 6666 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں 8880 میرپور خاص میں 6990 اور شہید بینظیر آباد میں 4273 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تکمختلف وجوہات کی 3726 بناء پر گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ 5754 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔تیسویں دن تک مجموعی طور پر 7 کروڑ اور 28 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم صوبے بھر میں کل اختتام پذیر ہوجائے گی۔ ٹیکس نادہندہ گان محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر اپنے ٹیکسز کی معلومات لے سکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.