بینک دولت پاکستان نے پاکستان میں کام کرنے والی دونوں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں یعنی وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ(وی آئی ایس) اور پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ(پاکرا)کی حیثیت اہل / تسلیم شدہ بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے اداروں(ای سی اے آئی)کے طور پر کیلنڈر سال 2022 کے لیے بحال کردی ہے۔

بازل فریم ورک کا معیاری طریقہ کار استعمال کرنے والے بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں کو اجازت ہے کہ وہ شرحِ کفایتِ سرمایہ) سی اے آر (کے تخمینے کے لیے وی آئی ایس اور پاکرا کی جانب سے دی گئی کریڈٹ ریٹنگز استعمال کر سکتے ہیں ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.