2000 سے زیادہ نمائش کنندگان حصہ بنیں گے، پاکستان سے 120 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے

ٹیکسٹائل کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی نمائش Techtextil ،Texprocess اورHeimtexti فرینکفرٹ میں 12جون سے 24 جون، 2022 تک منعقد کی جائے گی۔دنیا بھر میں کووڈ19سے دوسال تک یہ نمائش بھی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی لیکن اب ایک بار پھر آب وتاب کے ساتھ اسکے انعقاد کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔2000 سے زیادہ نمائش کنندگان عالمی نمائش کا حصہ بنیں گے جبکہ پاکستان سے 120 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

پاکستان سے براہ راست نمائش کنندگان میں لکی ٹیکسٹائل ملز، صداقت لمیٹڈ، گوہر ٹیکسٹائل ملز، نشاط چونیاں، نشاط ملز، آدم جی انٹرپرائزز، ماسٹر ٹیکسٹائل اینڈ سیفائر فنشنگ کے اسٹالز بھی ہونگے جبکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ایک قومی پویلین قائم کیا جائے گا۔

اے سی ایس ٹیکسٹال،مومٹیکس ایکسپو لمٹیڈ،نعمان ٹیری ٹاول ملز،زیبر اینڈ ذبیر فیبرکس اور دیگر بنگلہ دیش کے مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔

لکی ٹیکسٹائل ملز کے سی ای او جاوید یونس ٹبہ نے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل ایک ایسا موقع ہے جس میںہر سال یورپ اور دنیا بھر سے اپنے باقاعدہ صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر ملنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم وبائی امراض کووڈ19 کے بعد پہلے ہیم ٹیکسٹائل ایڈیشن کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں اور ہمارے بیشتر خریداروں نے پہلے ہی میٹنگز کی تصدیق کر دی ہے۔ سی ای او، صداقت لمیٹڈ خرم مختارنے کہا کہ ہیم ٹیکسٹائل ہماری وسیع ڈیزائن کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہمارے صارفین سے ملنے اور انہیں تازہ ترین رجحانات سے متعارف کرانے کے لیے بھی ایک بہترین جگہ ہے۔ واضح رہے کہ ہیم ٹیکسٹائل کا اگلا ایڈیشن 10 سے 13 جنوری 2023 تک منعقد ہوگا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.