صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم کے 29 ویں دن کے اختتام تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 62990 گاڑیاں چیک کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 16384 حیدرآباد میں 20877 اور سکھر میں 6322 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں 8536 میرپور خاص میں 6779 اور شہید بینظیر آباد میں 4101 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مختلف وجوہات کی 3595 بناء پر گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا جبکہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران 5518 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔انتیسویں دن تک مجموعی طور پر 6 کروڑ اور 98 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں روڈ چیکنگ مہم پر مامور عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کی مہم صوبے بھر میں روڈ چیکنگ مہم 16 جون تک جاری رہے گی۔ ٹیکس نادہندہ گان محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر اپنے ٹیکسز کی معلومات لے سکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.