ملک میں جاری معاشی بحران، موجودہ حالات میں تاجروں وصنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے یونا ئٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی قیادت نے مرکزی چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سال2023کے ایف پی سی سی آئی انتخابات کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کا اجلاس مرکزی چیئرمین شہزاد علی ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن 2023 کے لیے یوبی جی کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے اور الیکشن مہم کیلئے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

 

اجلاس میں تمام شرکا نے شہزاد علی ملک کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار اور مکمل تعاون کا عزم کیا ہے۔اجلاس میں یوبی جی کے صدر زبیر طفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری،چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب ،سینئربزنس لیڈر ریاض الدین شیخ، سابق سینئرنائب صدور ایف پی سی سی آئی مظہرعلی ناصر، محمد حنیف گوہر اوراختیار بیگ،تنویر احمد شیخ،غضنفر بلور، حاجی افضل ، میاں محمدادریس،عبدالر رئوف عالم،دارو خان، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، احمد چنائے، اسفند یار مندوخیل، جمال الدین اچکزئی ، علی حسام اصغر ، نوجوان تاجررہنمامومن علی ملک اوردیگر رہنمائوںنے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد علی ملک نے کہا کہ یوبی جی پورے ملک کے تاجروں اور صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہم ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میںاپنی صلاحیت کے مطابق بھرپورحصہ لیں گے اور یوبی جی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔شہزاد ملک نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کی تاجر برادری مختلف مسائل کا سامنا ہے اور فراڈ سے اقتدار میں آنے والے برسراقتدار گروپ نے تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا،ایف پی سی سی آئی کے آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد یوبی جی تاجر برادری کی بھرپورنمائندگی کرے گی جس طرح انھوں نے ماضی میں بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے سینئر بانی رہنما افتخار علی ملک اورسرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کی خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں موجود شرکاء نے شہزاد علی ملک کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے اور تاجروں،صنعتکاروں اور حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیں گی

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.