ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ضلع قصورسمیت صوبہ بھرمیں آلوکے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ نشاستہ‘منرلز اور پروٹینزکی بھرپورمقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں اس کا استعمال بڑھاہے وہیں اس سے بننے والی دیگر غذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنابڑھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرزبھاری منافع حاصل کررہے ہیں۔

زرعی ماہرین کیمطابق آلودنیاکی مشہورفصل ہونے کیساتھ ساتھ مکمل غذابھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمر کے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہرخوراک کومتوازن بنانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب گرمی‘سردی‘بہار اورخزاں کے موسموں میں ملک میں سارا سال کہیں نہ کہیں آلوکی کاشت جاری رہتی ہے اور گزشتہ چند سالوں کے دوران آلوکے زیرکاشت رقبہ میں ہزاروں ایکڑکااضافہ ہوہے

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.