پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)کے سینئر رہنما اور لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر فہیم الرحمان سہگل پیاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

اس سلسلے میں پیاف سپریم کونسل کاا جلاس اتوار کے روزپیاف ہیڈآ فس گلبرگ میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فہیم الرحمان سہگل کو چیئرمین پیاف منتخب کیا گیاجبکہ دیگر عہدیداروں میں سینئروائس چیئرمین کیلئے لاہور چیمبر کے سابق ای سی ممبر ہارون شفیق چوہدری اور وائس چیئرمین کیلئے لاہور چیمبر ہی کے سابق ای سی ممبر راجہ عدیل اشفاق کو بھی بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر،سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ دریں اثناء لاہور کی تمام تاجر و صنعتکار برادری نے پیاف کے نئے بلا مقابلہ منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.