ٹنل فارمنگ سے کسان اپنی پیداوار دوگنی کر سکتے ہیں جبکہ اس ٹیکنالوجی کے باعث کم سے کم پانی استعمال کر کے بے موسمی سبزیاں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود نے’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلئے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زرعی تعلیم و تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر 100فیصد ہدف کا حصول ممکن نہ ہو سکتا ۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے اجراء کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو یہ بتایا جا سکے کہ ٹنل فارمنگ سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنل فارمنگ بہترین اور جدید ٹیکنالوجی ہے جس سے پیداوار میں اضافہ، بے موسمی سبزیوں کے حصول سمیت ایک سیزن سے بھی کم عرصہ میں سرمایہ کاری کے جوابی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل گرمیوں کے موسم میں سردیوں جیسا جبکہ سردیوں کے موسم میں بھی گرمیوں جیسا ماحول پیداکرتی ہے جس کی وجہ سے سردیوں کی سبزیاں گرمیوں میں اور گرمیوں کی سبزیاں سردیوں میں بھی اگائی جا سکتی ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.