محکمہ زراعت پنجا ب کی صوبائی کمیٹی نے گندم اورکینولہ کے پیداواری مقابلہ2021-22 میں انعام جیتنے والے کاشتکاروں کے متعلق حتمی منظوری دے دی۔پیداواری مقابلہ جات کے انعقاد کا مقصد کاشتکاروں میں صحتمندانہ مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔یہ پیداواری مقابلہ جات دوسرے کاشتکاروں میں فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے کی تحریک پیدا کریں گے جس سے پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہو گا۔

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب رانا علی ارشد کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں گندم و کینولہ کے پیداواری مقابلہ 2021-22 میں جیتنے والے کا شتکا روں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی۔ گندم کے پیداواری مقابلہ2021-22 میں صوبائی سطح پر ضلع رحیم یار خان کے ارسلان عمر خان ولد بلال عمر خان نے81.21من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلی جبکہ ضلع رحیم یار خان کے محمد اسلم ولد محمد شریف نے78.79 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے دوسری اور ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان ولد غوث محمد نے 70.93 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.