مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ کریں،سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے”اے پی پی“کو بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے اور کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.