فیصل آباد میں ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حیدر علی خان نے مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمر کو ہر 2ماہ بعد ایک مرتبہمرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت کی ہے ۔

ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ اس وقت فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر میں 4کروڑ سے زائد دیہی مرغیاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی کام کررہی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے رات8بجے تک مذکورہ فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.