ملک میں آٹوپارٹس کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر179.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹوپارٹس کی درآمدات کاحجم 128.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اپریل کے مہینہ میں آٹوپارٹس کی درآمدات پر10.78 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومارچ میں 18.46 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 15.74 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال 2021 میں آٹوپارٹس کی درآمدات کاحجم 155.90 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کامجموعی حجم 3.120 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.178 ارب ڈالرتھا

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.