محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ،گوجرانوالہ، شیخو پورہ،اوکاڑہ، سیالکوٹ،ننکانہ صاحب،بہاولنگر،نارووال،قصور،گجرات، لاہور، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سمیت 15اضلاع کے کاشتکاروں کو دھان کی منتخب اقسام سپرباسمتی،باسمتی515،پی کے1121ایرومیٹک پر 1200روپے اور غیر باسمتی اقسام کے ایس کے 133، پی کے386، نیاب اری9وغیرہ پر800روپے فی تھیلا سبسڈی کی فراہمی جاری ہے۔

 

محکمے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سبسڈی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت دھان کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کے تحت دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سبسڈی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر فراہم کی جارہی ہے اورایک کاشتکار زیادہ سے زیادہ دوتھیلوں پر سبسڈی حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ سبسڈی تھیلوں میں موجود واؤچر زکے ذریعے صرف رجسٹرڈکسانوں کو فراہم کی جارہی ہے، کاشتکار سبسڈی حاصل کرنے کے کیلئے واؤچر والا تھیلا اپنے قریبی ڈیلر سے طلب کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار رجسٹریشن کیلئے محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دھان کی منظورشدہ باسمتی اقسام سپرباسمتی،باسمتی305، باسمتی515، پنجاب باسمتی،چناب باسمتی، پی کے 1121ایرومیٹک، نورباسمتی، نیاب باسمتی2016، شاہین باسمتی اور کسان باسمتی سمیت موٹی اقسام اری 6،کے ایس282، کے ایس133، نیاب اری 9، نیاب 2013اور کے ایس کے 434کے علاوہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ کی فری ہیلپ لائن 0800-17000سے بھی صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.