فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کھادوں کی ذخیرہ اندوزی واوورچارجنگ پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 9 مئی سے اب تک 25 ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے جبکہ تین دکانوں کو سیل اور 4 افراد کو گرفتار کرایا گیا۔

ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں یوریا کھاد کی سپلائی اور فروخت کی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے اور گزشتہ تقریبا ایک ماہ میں 92 ریڈز کرکے 290 ڈیلرز کو چیک کیا گیااور اوورچارجنگ پر19 لاکھ 52 ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 1850 روپے فی بوری یوریا کھاد کی فروخت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.