محکمہ زراعت نے کریلے اورموسم گرماکی دیگر سبزیوں سبزمرچ،گھیاتوری اور گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرماکی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیوں کی صحتمندفصل حاصل کرنے کیلئے 8سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ سے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.