ملکی برآمدات کو بڑھانے ومعیشت کو استحکام دلانے کیلئے باہمی تجارت سمیت علاقائی سطح پر کاروبار وایکسپورٹ کا فروغ ناگزیر ہے ‘ حسنین خورشید

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد نے علاقائی تجارت کے راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات پرزور دیا ہے ۔ ملک کی برآمدات کو بڑھانے اور معیشت کو استحکام دلانے کیلئے باہمی تجارت سمیت علاقائی سطح پر کاروبار اور ایکسپورٹ کا فروغ ناگزیر ہے کیونکہ علاقائی تجارت میں اضافہ سے پاکستان میں ایک بڑے پیمانے میں بیرونی زرمبادلہ کی شکل میں حاصل ہوگا جس کے ذریعے ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔

 

ملک کا بڑھتا ہوا تجارتی خسارے بڑے پیمانے پر بیرونی زرمبادلہ کو کھونے اور علاقائی مارکیٹ کو بہتر انداز میں استفادہ نہ حاصل کرنے کی صورت میں پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہوجائے گا اور ملک کی معیشت ،ْ کاروبار ،ْ تجارت اور برآمدات کو استحکام دلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا اس لئے پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے آسانیاں پیدا کریں اور تاجروں کی مشکلات کے ازالہ اور مسائل کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران خان سینئر نائب صدر جاوید اختر ،ْ سابق صدر فیض محمد فیضی ،ْ سابق سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی ،ْ انڈسریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور کے صدر ملک عمران اسحق ،ْ ایگزیکٹو ممبران اعجاز خان آفریدی اور سہیل جاوید ،ْ اورنگزیب خان ،ْ وویمن چیمبر کی صدر شاہدہ پروین ،ْ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر پشاور سبز علی خان ،ْ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد خان ،ْ ڈائریکٹر اسلام آباد اسحق شنواری ،ْ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز محمد ،ْ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان ،ْ سرحد چیمبر اور وویمن چیمبرکے عہدیداران اور ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

 

اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور ان کا ادارہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔ اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی تجارت کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا جس میں افریقہ ریجن ،ْ سنٹرل ایشین ریجن اور ASEAN ریجن رکن شامل ہیں ۔

 

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2022ء میں سنٹرل ایشیاء ریجن میں سنگل کنٹری ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں دوسری سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے سرحد چیمبر اور وویمن چیمبر کے ممبران کو سنگل کنٹری نمائشوں میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل TDAP نے چیمبرز کے ممبران کی جانب سے علاقائی تجارت میں درپیش مسائل بالخصوص وویمن چیمبرز کی ممبران کے لئے خصوصی پروڈکٹ پروموشن ٹریننگ ،ْنمائش اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد نے TDAP اور چیمبرز کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کو طویل المیعاد بنیادوں پر استوار کرنے پر زور دیا ہے اس کے حوالے سے سالانہ بنیاد پر ایک جامعہ پلان ترتیب دینے بارے میں اتفاق رائے ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد ،ْ انجینئر منظور الٰہی ،ْ وویمن چیمبر کی صدر شاہدہ پروین ،ْ دیگر سینئر ممبران کی سفارشات و تجاویز کے مکمل اتفاق کیا اور ان کی روشنی میں مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔

انہوں نے TDAP اور چیمبرز کے درمیان مستقل ،ْ مستحکم تعاون اور روابط کو قائم کیا جائے گا اور جوائنٹ وینچر کے ذریعے سرحد چیمبر ،ْ وویمن چیمبرز کے ممبران کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس سے قبل سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید احمد نے تجاویز پیش کرتے ہوئے علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے سنٹرل ایشین ریپبلک ممالک میں تعینات کمرشل قونصلر / اتاشی کو مارکیٹ سے بہتر انداز میں استفادہ حاصل کرنے کے لئے موثر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکسپورٹرز کو قرضوں کی اجراء کو فوری یقینی بنائے تاکہ علاقائی سطح پر تجارت کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور سنٹرل ایشین ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کئے جائیں تاکہ علاقائی مارکیٹ سے استفادہ حاصل کرکے ملک کے لئے خطیر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تربیتی پروگرام کو مستقل بنیادوں پر شروع کئے جائیں ۔ اس سے قبل سرحد چیمبر کے سینئر ممبر انجینئر منظور الٰہی ،ْ وویمن چیمبر کی صدر شاہدہ پروین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور علاقائی تجارت کو بڑھانے اور مسائل کے فوری حل کے لئے متعدد تجاویز و سفارشات پیش کیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.