ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی“پاکستان ایگری ایکسپو2022″کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس نمائش میں پاکستانی پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔پاکستان ایگری ایکسپو2022 کے لئے 18 اور19جون کو سٹالز ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہورمیں لگائے جائیں گے۔

 

امسال پاکستان ایگری ایکسپو میں تاجکستان،ازبکستان، بیلا روس،قازقستان،سعودی عرب،دبئی،قطر،بحرین،سری لنکا،انڈونیشیا، ملائیشیا اورترکی سے ماہرین،ایکسپوٹرزو دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ اس نمائش سے قبل محکمہ زراعت ایسی تین نمائشوں کا انعقاد کروا چکا ہے جس میں مجموعی طور پر15ممالک سے100وفود نے شرکت کی اور ان نمائشوں کے ذریعے پاکستانی برآمدات میں 10.2ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ایگری ایکسپو2022کے انعقادسے ہارٹیکلچر کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو پاکستانی مصنوعات کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کا ذریعہ بنے گا اور ہماری ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات اورسٹالز کی بکنگ کیلئے خواہشمند حضرات اسٹیبلشمنٹ آف ماڈل فارم پراجیکٹ21ڈیوس روڈ لاہور یا فون نمبر 042-99205071-73پر رابطہ کرسکتے ہیں

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.