کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر خٹک نے کاشتکاروں کو یوریا کھاد کی مقررہ ریٹ پر فراہمی،سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے سختی سے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں دورہ خانیوال کے دوران ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کے ہمراہ شہر میں قائم فرٹیلائز سیل پوائنٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اقبال نیازی،کھاڈ ڈیلرز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

کمشنر نے سیل پوائنٹ پر یوریا کھاد کی آمد اور فروخت کا ریکارڈ چیک کیااور ہدایت کی کہ ڈیلرز کھاد دیتے وقت کسانوں کو کیش میمو دیں ۔حکومت پنجاب نے فی بوری یوریا کی قیمت 1850روپے مقرر کی ہے۔ کمشنر ملتان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایک شہری کی طرف سے ادویات کی عدم فراہمی بارے شکایت ہر ڈپٹی کمشنر شاہد فرید کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مفت ادویات بارے بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کرد ی

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.