محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو باستمی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک، باسمتی 2000،باسمتی 515وغیرہ کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15 سے 30جون تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی کاشت کے وقت صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں بعد میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی معلومات، رہنمائی یا مشاورت کے لیے محکمہ زراعت کے قریبی آفس، فیلڈ سٹاف یا صبح 8سے رات 8بجے تک فری زرعی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.