زرعی ماہرین نے جامن کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی و خشک موسم میں پودوں کو ضرر رساں کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لیے پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ درجہ حرارت میں اضافہ لیف مائنر حملے کے ذریعے جامن کے پتوں کو نقصان پہنچانے کاباعث بن سکتاہے اگر پانی کی مناسب مقدار فراہم نہ کی جائے تو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جامن کو ہر 6 سے8دن کے وقفہ سے پانی دینا چاہیے تاہم اگر موسم بہتر ہو تو یہ وقفہ 8 سے10 دن بھی کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گھریلو مکھیاں، شہد کی مکھیاں، جوئیں اور دیگر حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لیف مائنر کیساتھ ساتھ جامن پر سفید مکھی، سکیل، پتے کھانے والی سنڈی، پھل کی مکھی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے لہذا باغبان جامن پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ روکنے کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی یقینی بنائیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.