ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت توسیع اورڈپٹی فرٹیلائزر کنٹرولر ظفر عباس و دیگر اہلکاروں نے پولیس تھانہ بستی ملوک کے ہمراہ چھاپہ مارکر جعلی کھاد کے 600بیگوں کے ساتھ5 ملزمان کو  پکڑلیا۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق الماس ایگروبہاولپور روڈ گردیزی موڑپرواقع فیکٹری میں 500 بیگ این پی کھاد اور100بیگ بی او پی جعلی کھاد کے تیار کرکے ٹرک میں لوڈ کیے جارہے تھے کہ محکمہ زراعت کے عملہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کرکر ملزمان کو جعلی کھاد کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

 

محکمہ زراعت کے عملہ نے لاکھوں روپے کی جعلی کھاد و دیگر مٹیریل قبضے میں لیتے ہوئے کمپنی ما لک راو الماس ، منیجراسد نواز،علی حسنین،محمد نواز،محمد شفیق،محمد عظیم،محمد اسلم سمیت دیگر نا معلوم ملزمان کے خلاف پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے تحت تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر نمبر 491/22 کے تحت مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پکڑی جانے والی جعلی کھاد بطور مال مقدمہ قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردی گئی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.