سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں فارمرز ایڈوائزری کمیٹی کا چھٹا اجلاس ڈائریکٹرسی سی آر آئی ملتان ڈاکٹر زاہد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی وتربیت کے لئے کپاس کی کاشت ونگہداشت سے متعلق آئندہ پندرہ روزہ سفارشات 15جون تک کے لئے پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ ایسے کاشتکار جنہوں نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب تک کپا س کاشت نہیں کی اور وہ فصل کاشت کرنا چاہتے ہیں تو وہ15جون تک وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی منظور شدہ اقسام بی ٹی سی آئی ایم678،بی ٹی سی آئی ایم343اور دیگر اقسام کاشت کریں۔ کاشتکارپودوں کی تعداد23تا35ہزار فی ایکڑ رکھیں اور مطلوبہ تعداد پوری کرنے کے لئے پودوں کا درمیانی فاصلہ6انچ رکھیں۔ اجلاس میں بتایا گیا فصل کی چھدرائی کا عمل20-25دن میں مکمل کرلیا جائے اور دوران چھدرائی کمزور اور بیماری سے متاثرہ پودوں کوتلف کردیا جائے۔جڑی بوٹیوں کی افزائش کو روکنے کے لئے مربوط طریقہ انسداد یقینی بنائیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.