سیالکوٹ  ڈپٹی ڈائریکٹرلائیوسٹاک   سیالکوٹ ڈاکٹر محمد تنویر  نے کہا ہے کہ ایف ایل ایف  کٹا فربہ سکیم اور ایس ٹی سی   کٹا بچاوٴ سکیموں کی مدت پوری ہو چکی ہے اور  ان دونوں سکیموں کی بلنگ کا کام بھی آخری مراخل میں ہے جس  کے بعد کسانوں کو ان سکیموں کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے  اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے  کیا۔  انہوں نے بتایا کہ ہر 3 سے 4 ماہ بعد 5 مرغیوں اور 1 مرغاکا سیٹ سبسڈی ریٹ 1140 پر دیئے جاتے ہیں آخری دفعہ نومبر  2021 میں 5 مرغیوں اور 1 مرغا کے 100 یونٹس تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ رواں ماہ 12 مرغوں کے سیٹ کے 15 سے 20 یونٹس تحصیل سیالکوٹ کو مل جائیں گے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ بڑے جانوروں گائے،بھینس وغیرہ کو محتلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے گلگوٹو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور چھوٹے جانوروں بھیڑ ،بکریوں کو ای ٹی وی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.