ملتان  ڈائریکٹرسنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان  ڈاکٹر زاہد محمود  نے کہا ہے کہ سی سی آر آئی  میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے بیج کے اگاؤ کی مفت لیبارٹری کی سہولت میسرہے جس سے  کپاس کے کاشتکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام کیا۔  ڈاکٹر زاہد محمود  نےمزیدکہا کہ سی سی آر آئی  نے یہ سہولت گزشتہ3سالوں سے شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کپاس کے مفت لیبارٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار بارے  بتایا کہ چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکار ادارہ کے دفتری ایڈریس ” ڈائریکٹر،سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پرانا شجاع آباد روڈ ملتان “کے نام پر100گرام بیج بذریعہ کوریئر بھیجیں تو بیج کا پیکٹ وصول ہونے کے5دن بعد کپاس کے کاشتکار کے دیئے گئےموبائل نمبر پر ہی بیج ٹیسٹ کا رزلٹ بتا دیا جائے گا اور بیج کا پیکٹ بھیجنے والے کاشتکار کے ڈاک کے اخراجات بھی ادارہ  کے ذمہ ہوں گے۔ انہوں نے  بتایا کہ سی سی آر آئی ملتان کسانوں کی رہنمائی وتربیت اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.