ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے سوموار کو دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی چھپر روڈ پر ناکہ لگا کر کی گئی جس میں فوڈ سیفٹی آفیسر احسن اقبال اور  لائیو سٹاک کے ڈاکٹر سجاد شامل تھے۔

انسپکشن کے دوران مختلف ڈیری فارمز سے لائے گے دودھ کے نمونے لیکر جدید مشین کے ذریعہ لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے اور  زیادہ تر دودھ کے نمونے ملاوٹ سے پاک پائے گئے جبکہ بعض نمونوں میں معمولی ملاوٹ پر وارننگ جاری کی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے دودھ فروشوں کو ہدایت کی کہ صاف، خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ عوام کو فراہم کیا جائے وگرنہ  اتھارٹی ملاوٹی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.