لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 16300کیوسک اور اخرج 14000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8300 کیوسک اور اخراج8300کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد8500کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد18500کیوسک اور اخراج 18500کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد21700کیوسک اور اخراج 21700کیوسک،چشمہ آمد23300کیوسک اوراخراج 30000کیوسک، تونسہ آمد24200 کیوسک اور اخراج24200 کیوسک، پنجند آمد25300کیوسک اور اخراج 25300 کیوسک،گدو آمد 26500کیوسک اور اخراج 20300کیوسک، سکھر آمد18900کیوسک اور اخراج12000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد11200کیوسک اور اخراج 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1448.96 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.115 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1139.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.366 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح643.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.