لاہور/راولپنڈی بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کہیں رم جھم اور کہیں موسلادھار بارش سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم مزید سرد ہو گیا ،بھکر، سانگلہ ہل، دریا خان، پاکپتن اور دیگر کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہا۔ سوات، گلیات، ایوبیہ، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں برفباری ہوئی ، میرانشاہ میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، زیارت میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارشوں اور برفباری کا اسپیل دو روز جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.