رحیم یار خان ( ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیمبر کمپلیکس میں گرین براڈ کاسٹرپرائیوٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر مختا ر کی وفد کے ہمراہ صدر چیمبر چوہدری جاوید ارشاد سے ملاقات۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر مختا ر گرین براڈ کاسٹرپرائیوٹ لمیٹڈ نے گرین ایگر ٹیک ایکسپوجو کہ رحیم یار خان میں منعقد ہونے جا رہی ہے کہ حوالہ سے بریفنگ دی۔ صدر چیمبر چوہدری جاوید ارشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان ایگر ٹیک ایکسپو تمام زمینداروں کے لیے اہمیت کے حامل ہے جس کی آج کے دور میں اشد ضرورت بھی ہے۔ایگزیکٹو ممبر محمد عار ف چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاروں کو اس ایکسپو میں ضرور حصہ لینا چاہیے تاکہ کاشت کار اپنی پیداوار کو بڑھا سکیں۔اس موقع پر امتیاز حسین شاہ پراجیکٹ منیجر گرین براڈ کاسٹرپرائیوٹ لمیٹڈ، ظہیر ملک ودیگر بھی شریک ہیں۔

By admin

Leave a Reply

Your email address will not be published.