December 3, 2021

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ان سے قبل سیکرٹری لائیوسٹاک کے عہدے کا چارج اسد رحمان گیلانی کے پاس تھا۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے محکمانہ امور کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ایڈیشنل سیکریٹریز سمیت دیگر افسران نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی کا کہناتھا کہ تمام افسران ایمان داری اور جانفشانی سے محکمانہ امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔