December 3, 2021

قصور،ٹنل میں کاشت سبزیوں پر ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا حملہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے ،ترجمان محکمہ زراعت

قصور ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پر ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا حملہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے اسلئے موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے”اے پی پی“کوبتایاکہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پرلیف مائنرکا حملہ بھی زیادہ ہوتاہے‘ ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے تو گوڈی کے مقابلے میں بہترنتائج ملتے ہیں اس پلاسٹک شیٹ کو بطور ملچنگ استعمال نہ کیاجائے تو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بہت زیاد ہ محنت کرنی پڑتی ہے جس سے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہوجاتاہے‘ پلاسٹک ٹنل میں تمام کاشتکار جڑی بوٹی مارزہریں استعمال نہیں کرتے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ ٹنل میں جڑی بوٹی مارودیگر کیمیائی زہروں کے استعمال کیلئے بھی خصوصی تربیت حاصل کرناضروری ہے‘ٹنل کی شیٹ اتارنے سے پہلے اگلے2ہفتے تک کی موسمی صورتحال کا جائزہ لیناضروری ہے‘موسمی حالات کا شیڈول دیکھے بغیرٹنل پر لگی پلاسٹک شیٹ نہ اتاری جائے‘ بہارمیں موسم مکمل تبدیل ہونے پر ٹنل سے پلاسٹک شیٹ اتارنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

پلاسٹک شیٹ تمام کھیت سے ایک دم نہ اتاری جائے بلکہ چند دن کیلئے ٹنل کو دن اور رات کے اوقات میں دونوں اطراف سے پوری طرح کھلا رکھاجائے اوربعدمیں مکمل شیٹ اتاری جائے۔