December 3, 2021

شوگر ملز مالکان نے جنوبی پنجاب میں کرشنگ شروع کر دی

ملتان شوگر ملز مالکان نے جنوبی پنجاب میں کرشنگ شروع کر دی ہے، جنوبی پنجاب میں شوگر ملوں کی کل تعداد 21 ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں 21 میں سیاب تک 12 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے ،پنجاب بھرمیں شوگر ملوں کی تعداد 39 کے قریب ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وسطی پنجاب کی شوگر ملیں 20 نومبر تک کرشنگ شروع کریں گی۔ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں سیزن 65 لاکھ ٹن چینی کی پیدا وار کا تخمینہ لگایا گیا۔ذرائع نے کہا کہ پنجاب میں 36 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔