December 3, 2021

کاشتکار اچھی روئیدگی کیلئے بذریعہ ڈرل وپورچنے کی کاشت مکمل کریں ،ترجمان محکمہ زراعت

قصور ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہےکہ کاشتکار اچھی روئیدگی کیلئے بذریعہ ڈرل وپورچنے کی کاشت مکمل کریں اور فاسفورسی کھادوں کا بھی خاص خیال رکھاجائے تاکہ بہتر سے بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ چنے کی فصل کو دوسری فصلوں کی طرح نائٹروجن کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ پودے اپنی ضرورت کے مطابق نائٹروجن ہوا سے حاصل کرلیتے ہیں تاہم چنے کی بہترپیداوار حاصل کرنے کیلئے اس فصل کو فاسفورس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کے باعث پیداوارمیں اضافہ ہوتاہے۔