December 3, 2021

حکومت پنجاب کسانوں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر خانیوال

خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اور پائیدار بنیادوں پر انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات محکمہ ایگری کلچر واٹر منیجمنٹ کے زیر اہتمام کاشتکاروں اور کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی قراندازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل واٹر منیجمنٹ ساؤتھ پنجاب ظفر اللہ سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت منان اور کاشتکاروں کی بھاری تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے جدید کاشتکاری اشد ضروری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل واٹر منیجمنٹ ظفر اللہ سندھو نے کہا کہ سبسڈی کے تحت صو بہ بھر میں 75کروڑ روپے کہ 3ہزار لیزر لیولر کی فراہمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہ ساؤتھ پنجاب میں 27کرورڑ روپے کی لاگت سے 1085لیزر لیولر کاشتکاروں کو دیئے جائیں گے۔