December 3, 2021

ٹیکسائل کے شعبہ میں تیزی، ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں 90 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ٹیکسٹائل کے شعبہ میں تیزی آنے کے بعد ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔  ادارہ برائے شماریات کی طرف سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پاورلومز کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرعمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 75 پاورلومز یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 97.37 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پاورلومز کی 38 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اگست  میں ملک میں پاورلومز کی 38 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 90 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں پاورلومز کی 20 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر12.74 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر7.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔