December 3, 2021

ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں کمی

اسلام آباد ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 66.07 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.35 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کا کل حجم 72.91 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ستمبر2021 میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 22.96 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں یہ حجم 22.99 ملین ڈالررہاتھا۔مالی سال 2021 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاکل حجم 219.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کاحجم 7.241 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35.24 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کاکل حجم 5.35 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔