December 3, 2021

واپڈا کے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار  جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 24700 کیوسک اور اخراج 60000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 4400 کیوسک اور اخراج 4400 کیوسک، دریائے  جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 9300 کیوسک اور اخراج 35000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8600 کیوسک اور اخراج 5000 کیوسک  ہے۔
تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1497.96 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.156 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1174.40 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.887 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور  قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔