December 3, 2021

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 10 نومبر2021ء) شہرمیں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت10روپے اضافے سی320روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے اضافے سی221روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت182روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 24700کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد4400 کیوسک اور اخراج4400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد9300کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد8600کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا ۔

جناح بیراج آمد62800کیوسک اور اخراج 58300کیوسک،چشمہ آمد59900کیوسک اوراخراج 58000کیوسک، تونسہ آمد55400 کیوسک اور اخراج47400 کیوسک، پنجند آمد2400کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 35000کیوسک اور اخراج 29700کیوسک، سکھر آمد29100کیوسک اور اخراج 6200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5000کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1497.96 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.156 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1174.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.887 ملین ایکڑ فٹ،چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح642.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔