December 3, 2021

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کی سربراہی میں فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس)پنجاب رانا علی ارشد کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ لاہور میں فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہواجس میں چیف پلاننگ اینڈ ایلوایشن سیل رانا محمود اختر،ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ہیڈکواٹر محمد منیر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس )پنجاب رانا علی ارشدنے کہاکہ دھان کے مڈھوں کو جلانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔صوبہ بھر میں 1 ہزار7 سو56 فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے واقعات کو رپورٹ کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں 786 افراد کے خلا ف فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایاگیا ہے۔صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں پر 34 لاکھ روپے سے زائدجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔محکمہ زراعت نے 1 ہزار 33 کبوٹا رائس ہارویسٹرز دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے کاشتکاروں کو فراہم کئے ہیں۔کاشتکار دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں۔