December 3, 2021

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کا ٹ کاٹن اور کاٹن یارن پر عائد محصولات میں ریلیف دینے کا مطالبہ

فیصل آباد آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل صنعتوں کے بنیادی پیداواری خام مال کاٹن اور کاٹن یارن کی عدم دستیابی اور قیمتوں میں  اضافے پر   تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کاٹن اور کاٹن یارن پرعائدمحصولات میں ریلیف دینے   کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے قائدین رانا اظہر وقاراور محمد اجمل قصوری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم عمران خان،مشیر خزانہ،مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری،وفاقی وزیر برائے پلاننگ وڈویلپمنٹ اوروفاقی وزیرصنعت وپیداوارسے اپیل کی کہ دنیا بھر میں کورونا  وائرس کی وبا   کی تباہ کاریوں کے اثرات بتدریج کم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ایپرل اور ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کے بڑی تعداد میں برآمدی آرڈرز ملنا شروع ہوئے مگر پاکستان میں کاٹن کی فصل خراب ہونے، پیداواری طلب کے مطابق سپلائی کی عدم دستیابی اور قیمتیں انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے صنعتی پیداواری سرگرمیاں رکاوٹ کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے برآمدی صنعتوں کیلئے بروقت غیر ملکی آرڈرز کی تکمیل مشکل ہوتی جارہی ہے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صنعتوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عالمی منڈیوں میں خطہ کے دیگر ممالک کی کم قیمت مصنوعات کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے۔